ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس، ریڈزون میں دفعہ 144 نافذ

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس، ریڈزون میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی سیاست میں فیصلہ کن گھڑی آگئی، وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج  اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا جا چکا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے، قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر کے حساس علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 11 بجے شروع ہوگا، دنیا بھر کی نظریں قومی اسمبلی پر لگ گئیں۔ 

اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی کی نفری کو جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے، کسی بھی غیر متعقلہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ریڈ زون جانے والے ملازمین اپنے دفتر کا کارڈ دکھا کر جا سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے لیے ایم این ایز کو ہدایت نامے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں اور قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہو گی،

اس کے علاوہ ایم این ایز، وزرا کے سکیورٹی گارڈز اور ذاتی عملہ ساتھ لانے پر بھی پابندی ہو گی۔

ارکان پارلیمنٹ مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنےکے پابند ہوں گے، ایم این ایز کے لیے پارلیمنٹ لاجز سےپارلیمنٹ ہاؤس تک شٹل سروس شروع کی جائےگی۔

واضح رہےکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف جمع کروائی گئی تحریک پر 147 ارکان کے دستخط ہیں،عدم اعتماد کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، اس لیے انھیں عہدے سے برخاست کردیا جائے۔