ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوگر مافیا کی شامت; حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

شوگر مافیا کیخلاف حکومت کا اہم فیصلہ
کیپشن: Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں صرف رجسٹرڈ ڈیلر ہی چینی فروخت کر سکے گا، اشیائے خورونش پر سٹے بازوں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کہتے ہیں چینی سکینڈل میں ملوث دس بڑے لوگوں میں جہانگیر ترین اور حمزہ شہبازبھی شامل ہیں۔

ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں چینی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام کو کنٹرول کیا جائے گا، صرف رجسٹرڈ ڈیلر ہی چینی فروخت کر سکیں گے۔ ڈیلر کو صرف حکومت کی مقرر کر دہ حد تک چینی سٹور کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کے حوالے سے ابھی سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول نہیں ہوا، فیصلہ موصول ہونے کے بعد قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا براڈ شیٹ پر تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کی جائے گی اور جنہوں نے جعلی ادائیگیاں کیں ان کی نشاندہی بھی ہوگی ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے چینی مافیا کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن سے جو اطلاعات سامنے آ رہی ہیں اس کی روشنی میں انہیں مافیا کہنا بھی چھوٹا لفظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سکینڈل میں ملوث دس بڑی شخصیات کے خلاف مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نیب میں منی لانڈرنگ کا جواب دینے آ رہی ہیں، عدالتوں اور اداروں پر حملہ اس خاندان کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ مریم نواز کی پیشی پر نیب کی درخواست پر رینجرز تعینات کر دی گئی ہے۔