پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کی غنڈہ گردی؛ ہوٹل ملازمین پر بہیمانہ تشدد

25 Mar, 2021 | 05:22 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین بیت لمال کے بیٹے کی غنڈہ گردی، گلبرگ میں ہوٹل گلی بائٹ کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بیت المال محمد اعظم کے بیٹے نے ساتھیوں سمیت ہوٹل کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا،  تشدد سے ملازمین طیب ، بشیر اور بلال شدید زخمی ہوگئے،  تشدد کی ویڈیو سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی۔  احمد اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہوٹل کے کچن میں داخل ہوا،  سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احمد اور اس کے ساتھیوں نے ہوٹل کے باہر ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

احمد اور اس کے ساتھیوں کے پاس ممنوع بور کا اسلحہ بھی موجود تھا، مقامی افراد اور گارڈ نے حملہ آوروں سے اسلحہ چھین لیا۔ بعدازاں  اسلحہ کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ دوسری جانب  پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما محمد اعظم کے اثرورسوخ پر تاحال کارروائی نہ کی،  پولیس نے حملہ آوروں سے چھینا ہوا اسلحہ بھی بغیر کارروائی کے واپس کر دیا۔  زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تشدد سے ایک ملازم موقع پر بیہوش ہوا،  جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزیدخبریں