جنگی طیارے سولو ترک کے چرچے؛ طیارے سے متعلق اہم معلومات جانئے

25 Mar, 2021 | 04:53 PM

Arslan Sheikh
Read more!

ویب ڈیسک: یوم پاکستان پریڈ، ترک پائلٹس کے سولو ترک ایف 16 جنگی طیاروں کی پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ 

یوم پاکستان کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے دوست ملک ترکی کے پائلٹس اور جنگی طیاروں کے گروپ سولو ترک نے شرکت کی۔ سولو ترک نے فضاؤں کا سینہ چیرتے ہوئے زبردست فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور صدر مملکت عارف علوی کو سلامی پیش کی۔ اس کے علاوہ ترک پائلٹ نے اردو بولتے ہوئے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد بھی دی۔

سولو ترک ایف 16 جنگی طیاروں سے فضا میں کرتب دکھانے کیلئے کافی مقبول ہے۔ ترک طیاروں کا یہ گروپ اس سے قبل 2011 میں بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرچکا ہے۔ سولو ترک 141 ویں فلیٹ کمانڈ کے 3 پائلٹ اور 3 معاون عملے کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ 9 اہلکار جیٹ بیس کمانڈز ایئر کرافٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔ جو کریو کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سولو ترک فضائی کرتب سے اپنی قابلیت اور صلاحیت ظاہر کرتا ہے۔

ترک فضائیہ کی جانب سے طیارے کے نچلے حصے پر سونے کے رنگ کا ہلال ستارہ بنایا گیا ہے۔ اس کا لہرانا ترک قوم کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ ہوائی جہاز کے اوپر چاندی کے رنگ کا ستارہ جمہوریہ ترکی اور ترکی کی فضائیہ کے 21 ویں صدی کا ستارہ بننے کے مثالی علامت ہے۔

مزیدخبریں