سٹی 42: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی، عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق کورونا وائرس کے باوجود قرض پروگرام پر عمل درآمد کی کارکردگی قابل اطمینان رہی پاکستان نےمعاشی اصلاحات کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالرز قرض جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نےشرح نمو میں اضافے اور ادارہ جاری اصلا حات اور پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے جارحانہ پالیساں اپنائیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نےاسٹیٹ بینک کی خود مختاری اور کارپوریٹ ٹیکس، پاور سیکٹر اور قوانین کی بہتری کے لئے اصلاحات جاری رہیں، سرکاری اداروں کی انتظامیہ کو بہتر بنایا گیا۔
آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کے ایکش پلان پر عمل درآمد لازمی ہے۔ کورونا کے باوجود پاکستان نے وسط المدتی پالیسوں کے نفاذ اور ادارہ جاتی اصلاحات میں توازن رکھا۔
یاد رے کہ آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام میں سے پاکستان اب تک دو ارب ڈالرز حاصل کرچکا ہے یہ پروگرام انتالیس ماہ میں مکمل ہونا ہے۔