سٹی42: بھارت نے عارضی طور پر ایسٹرازینیکا ویکسین کی برآمدات روک دیں، عالمی ادارہ صحت کی کوویکس اسکیم کا بھی اس عارضی پابندی سے متاثر ہونے کا خدشہ، بھارت کے اس اقدام سے اپریل کے اختتام تک ویکسین کی فراہمی متاثر ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے عارضی طور پر ایسٹرازینیکا ویکسین کی برآمدات روک دیں ہیں۔ بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ نے برطانیہ اور برازیل سمیت کئی ممالک میں ویکسین کی کھیپ ملتوی کر دی جس سے دنیا بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، آئندہ ہفتوں میں ویکسین کی ڈیمانڈ بڑھ جائے گی۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں بھی ویکسین خوراکوں کی اشد ضرورت ہے، بھارتی وزارتِ خارجہ بھارت کے اس اقدام سے اپریل کے اختتام تک ویکسین کی فراہمی متاثر ہو گی، غیر ملکی میڈیا عالمی ادارہ صحت کی کوویکس سکیم کا بھی اس عارضی پابندی سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، غیر ملکی میڈیا کوویکس اسکیم میں شامل 190 ممالک میں جائز طریقے سے ویکسین کی تقسیم جاری ہے بھارت اب تک 76 ممالک کو ایسٹرازینیکا ویکسین کی چھ کروڑ خوراکیں برآمد کر چکا ہے۔