(حسن خالد)پولیس کی کارروائی سوشل میڈیا پر مہم جوئی کرنے والا گرفتار،ملزم عبدالرحمن کھوکھر نے سوشل میڈیا پر 302 کے نام سے گروپ بنا رکھا تھا جس میں اسلحہ کی نمائش کرتا تھا۔ملزم نے ناجائز اسلحہ کیساتھ تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے ۔ اس حوالے سے ایس پی اقبال ٹاﺅن اویس شفیق نے واضح کیا ہے کہ شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کیخلاف زیرو ٹالرنس ہے۔پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمن کھوکھر نے سوشل میڈیا پر 302 کے نام سے گروپ بنا رکھا تھا جس میں اسلحہ کی نمائش کرتا تھا۔ملزم نے ناجائز اسلحہ کیساتھ تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ایک اور واقعے میں ملت پارک اور شیراکوٹ کے علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور اشتہاری ملزم سمیت 2 پتنگ باز گرفتار کئے ہیں۔اشتہاری ملزم ہارون کیخلاف تھانہ سمن آباد میں فراڈاور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج تھاجبکہ2 پتنگ باز حماد اور وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور برآمدکرلی۔ ادھر شیرا کوٹ پولیس نے بھی مفرور اشتہاری ملزم سمیت 2 پتنگ باز گرفتار کئے۔مفرور اشتہاری ملزم عاصم کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں 3 لاکھ روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ درج تھا۔2 پتنگ باز فیضان اور سعید کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور برآمدکرلی۔پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی ونگ کے حوالے کر دیاگیاہے۔
پولیس کی کارروائی،302 گروپ کا سرغنہ گرفتار
25 Mar, 2021 | 09:30 AM