کرونا وائرس کے خدشات, پنجاب بار کونسل کا بڑا اقدام

25 Mar, 2020 | 08:01 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: کرونا وائرس کے خدشات پنجاب بار کونسل کا بڑا اقدام، متاثرہ وکلاء کے ورثاء کے لیے ایک کروڑ روپے کے فنڈزمختص کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار جمیل اصغر بھٹی کی زیرصدارت فیصلہ ہوا جس میں کورونا سے متاثرہ وکلاء کے علاج اور ان کے ورثاء کی مالی امداد کے لئے ایک کروڑ روہے کے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فنڈز کے استعمال کے لیے پنجاب بار کے ممبران 12 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں غلام سرور نہنگ سمیت پنجاب بار کے دیگر ممبران شامل ہوں گے، کمیٹی مشاورت سے فنڈز کے استعمال کا لائمہ عمل مرتب کرے گی۔

وائس چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل، اصغر بھٹی نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے موجود ہ حالات میں وکلاء کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے،  پنجاب بار کونسل میں اسٹاف انتہائی کام کر دیا ہے۔ وکلاء کو بھی کم سے کم عدالتوں میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے، کرونا سے متاثرہ وکلاء کا ہر ممکن علاج کروائیں گے، متاثرہ وکلاء کے ورثا کی بھی ہر ممکن مدد کریں گے۔

 پنجاب بار کونسل کے ممبر غلام سرور نہینگ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے کورونا کے متاثرہ وکلا اور ان کے ورثاء کی مالی امداد کے لئے فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنائیں گے۔

مزیدخبریں