سٹی 42: لاہور ائیرپورٹ مسافروں کی اسکریننگ کے لیے تعینات اہکار میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف ایجنسیوں کے ڈیوٹی پر معمور تقریبا 60اہلکاروں کو ائیرپورٹ سے گھر آئیسولیشن پر بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ مسافروں کی اسکریننگ کے لیے تعینات اہکار میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے سول ایوی ایشن، ایف آئی اے اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا۔ مختلف ایجنسیوں کے ڈیوٹی پر معمور تقریبا 60اہلکاروں کو ائیرپورٹ سے گھر آئیسولیشن پر بھیجا گیا۔
ایف آئی اے حکام کی جانب سے ائیرپورٹ پر تعینات تمام عملے کی اسکریننگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انسپیکٹر، سب انسپیکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت 69 اہلکاروں کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ متعدد اہلکاروں کے نمونے آج لیے گئے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن کے 8ملازمین کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا۔ جبکہ ائیرپورٹ پر تعینات ایک اہلکار کی 21مارچ کو ائیرپورٹ پر طبیعت خراب ہوئی۔ مشتبہ اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا ٹیسٹ کے بعد کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ آئیسولیشن پر بھیجے گئے سب اہلکاروں کی بھی لاہور ائیرپورٹ پر اسکریننگ ہوئی۔
لاہور ائیرپورٹ: اسکریننگ پرتعینات اہکار میں کرونا وائرس کی تشخیص
25 Mar, 2020 | 07:34 PM