ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کے سدباب کے لیے محکمہ ریلوے غیر سنجیدہ

 کورونا وائرس کے سدباب کے لیے محکمہ ریلوے غیر سنجیدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: کورونا وائرس کے سدباب کے لیے محکمہ ریلوے غیر سنجیدہ، ایک طرف لاک ڈاون، دوسری جانب ریلوے ہیڈکوارٹر، ڈویژنل دفاتر اور ورکشاپس پر ملازمین و مزدوروں کو ڈیوٹی پر بلا لیا گیا۔

 ایک طرف لاک ڈاون، دوسری جانب ریلوے ورکشاپس پر مزدوروں کو ڈیوٹی پر بلا لیا۔لوکو شاپ، کیرج شاپ، اسٹیل شاپس، رائیونڈ ریلوے ورکشاپ، انجن شیڈ، واشنگ لائن میں سینکٹروں ملازمین کو ڈیوٹی پر بلا لیا گیا۔ مزدروں کی بڑی تعداد فیس ماسک، دستانوں کے بغیر ہی کام میں مصروف رہی، ذرائع کے مطابق ریلوے مزدور حفاظتی تدابیر اختیار کیے بغیر ریلوے ورکشاپس میں کام میں مصروف رہی، ریلوے ملازمین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ سمیت متعدد راستے بند ہیں۔

 لاک ڈاون کے باوجود ریلوے ملازمین کوجبری ڈیوٹی پر بلا لیا، سفری مشکلات سے گزر کر ورکشاپ ڈیوٹی پر پہنچے ہیں، ڈیوٹی پر بلانے کے باوجود ہمیں ماسک، سینی ٹائزر نہیں دیا گیا۔ ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ وزارت ریکوے کی جانب سے تاحال ٹرینیں بند کرنے کے احکامات دئیے گئے۔

 ریلوے ورکشاپس اور دفاتر بند نہیں کیے گئے وزارت ریلوے کی جانب سے تمام افسران و ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں۔حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer