’’تمام لیگی رہنما فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کراپنا کردار ادا کریں‘‘

25 Mar, 2020 | 04:51 PM

Shazia Bashir

عمر اسلم: صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی زیرصدارت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹ ممبران اور رہنماؤں کا کرونا وائرس کی صورتحال پراجلاس، لیگی رہنماوں کو امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کراپنا کردار اداکرنے کی ہدایت، میاں نوازشریف کا آپریشن آئندہ ہفتہ متوقع۔

 تفصیلات کے مطابق  صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی زیرصدارت ارکان اسمبلی اور رہنماوں کا ویڈیولنک اجلاس ہوا، میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے قابل عمل اور جامع  نیشنل ایکشن پلان دے دیا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے بھی مسلم لیگ ن کی تیار کردہ قومی حکمت عملی کی تائید کی۔

 میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں تمام لیگی رہنما فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کراپنا کردار ادا کریں، سیاست کو ترجیح نہیں دینی اصل مقصد اپنی قوم کی بقا ہے، نوازشریف کا آپریشن آئندہ ہفتہ متوقع ہے۔

شہبازشریف کی زیرصدارت ویڈیو کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے مشاہد اللہ خان، راناثنااللہ، پرویز ملک خواجہ عمران نزیر، غزالی بٹ، شائستہ پرویز، چودھری شہبازاحمد، رانامبشراقبال، سہیل شوکت بٹ، سعدیہ تیمور سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں