معروف فیشن ڈیزائنرماریہ بی کا شوہر گرفتار

25 Mar, 2020 | 03:48 PM

Shazia Bashir

(زین مدنی ) معروف فیشن ڈیزائنرماریہ بی کے شوہر طاہر سعید کو پولیس نے کرونا مریض کو بھگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا، ماریہ بی کے گھر کو ملازم عمر فاروق کو کرونا وائرس ہوا جسے طاہر سعید نے اس کے آبائی علاقے ویہاڑی بھیج دیا تھا۔

تھانہ نشترکالونی نے فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے ملازم عمر فاروق کو کرونا وائرس ہونے پر اس کو آبائی علاقے ویہاڑی بھجوانے پر ماریہ بی کے شوہر طاہر سعید کو حراست میں لے لیا ماریہ بی کے باورچی عمر فاروق کو بخار اور گلے میں انفیکشن ہوا جس پر اس کا ٹیسٹ کروایا گیا جو کرونا وائرس پازٹیو نکلا لیب نے اطلاع متعلقہ محکموں کو دی تو کاروائی کی گئی پولیس نے ماریہ بی اور طاہر سعید کے ملازم کو ویہاڑی سے پکڑا اور بعد ازاں اسے آئیسو لیٹ کرکے طاہر سعید کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کرونا کی بڑھتی وباء کے باعث ایسی کاروائیاں کرنا پڑیں گی کیونکہ ویہاڑی جاتے ہوئے عمر فاروق نے دو بسیں استعمال کیں اور وہ کئی لوگوں سے ملا بھی جس خطرناک ہے اور اس سے کرونا پھیلنے کے بے شمار امکانات ہیں۔

مزیدخبریں