لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہرمیں غیر معمولی صفائی آپریشن جاری

25 Mar, 2020 | 03:28 PM

Shazia Bashir

درنایاب: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہرمیں غیر معمولی صفائی آپریشن جاری، شہرکے مختلف علاقوں میں مینول سویپنگ کی جارہی ہے۔

ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راو امتیاز احمد کی ہدایت پرشہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں، راو امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ شہر سے کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایا جارہا ہے، شہرمیں صفائی کے عمل کو مزید بہتر کرنے اور تمام افرادی قوت کو فیلڈ میں یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق کورونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، راو امتیاز احمد کے مطابق یکم  مارچ 2020 سے اب تک شہر سے مجموعی طور1 لاکھ 12 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں