لاہور ہائیکورٹ نے سولہ بھٹہ مزدور رہا کر دیئے

25 Mar, 2020 | 02:36 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں بھٹہ مزدوروں کی بازیابی کیس کی سماعت، عدالت نے سولہ بھٹہ مزدور رہا کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے احمد خان کی درخواست پر سماعت کی، سرگودھا پولیس نے بھٹہ مزدروں کو پیش کیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کےعزیز اوقارب کوسرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کا بھٹہ مالک مختار وڑائچ اغوا کر کے کام  لے رہا ہے۔

مزدوروں سے جبری مشقت لی جا رہی ہے، ستدعا ہے کہ عدالت بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم دے، بھٹہ مزدوروں نے کہا کہ انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا، جبری مشقت لینے کا الزام درست نہیں، بھٹہ مالک کے وکیل کا کہنا تھا کہ مزدور معائدے کے مطابق مرضی سےکام کر رہے ہیں۔

عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد بھٹہ مزدوروں کو رہا کردیا، رہا ہونے والوں میں پانچ مرد، تین خواتین اور آٹھ بچے شامل ہیں۔

مزیدخبریں