علی ساہی) لاکھوں کی تعدادمیں نمبرپلیٹس شہریوں کے گھروں میں نہ پہنچائی جاسکیں، صوبائی وزیرایکسائزنمبرپلیٹس کی عدم فراہمی پرسیکرٹری اورڈی جی ایکسائزپربرس پڑے،7 روز میں نمبرپلیٹس کی فراہمی یقینی بناکررپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ ایکسائزکی جانب سے 2006ء سے گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈنمبرپلیٹس کے اجراکا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، 4 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کی نمبرپلیٹس تاحال مالکان تک نہیں پہنچائی جاسکیں جس کی وجہ سے ای چالاننگ اورامن عامہ کی صورتحال پرقابوپانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ ایکسائز افسران نمبرپلیٹس مالکان تک پہنچانے میں مکمل نا کام ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ افسران اعدادوشمار کے ہیرپھیراورباتوں کی بجائے عملی طور پرکام کرکے دکھائیں کیونکہ ہرماہ ہزاروں کی تعداد میں نمبر پلیٹس شہریوں تک نہیں پہنچتی جس کی وجہ سے نمبرپلیٹس کا دفاتر میں سٹاک لاکھوں میں پہنچ چکا ہے۔