( فہد علی ) دھرمپورہ کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، لاش پر کسی قسم کے تشدد کا نشان موجود نہیں، پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق دھرم پورہ کے قریب ٹریفک وارڈن نے نہر میں بہتی ہوئی لاش کو دیکھا تو اطلاع پر پولیس اور ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پانی سے نکالا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ متعلقہ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ لاش کی حالت دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے لاش دو دن سے پانی میں تھی کیونکہ پولیس اہلکاروں نے جیسے ہی لاش کو پانی سے نکال کر دھوپ میں رکھا تو جسم پر سے جلد اترنا شروع ہوگئی۔
پولیس کاکہنا تھا کہ جسم پرمزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔