سٹی42: ایف بی آر نے شہر آفاق گلوکار راحت فتح علی خان کونوٹس جاری کردیا، ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کو ایڈوانس ٹیکس کا نوٹس جاری کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کوایڈوانس ٹیکس کی مد میں 9 لاکھ روپے کا نوٹس جاری کیا گلوکار راحت فتح علی خان نے تاحال سال 2019 کے تیسرے کوارٹر کا ایڈوانس ٹیکس ادا نہیں کیا۔