ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نہم جماعت کے ریاضی کا پیپر آوٹ ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں: چیئرمین بورڈ چودھری اسماعیل

نہم جماعت کے ریاضی کا پیپر آوٹ ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں: چیئرمین بورڈ چودھری اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئرمین بورڈ چودھری اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہےکہ سوشل میڈیا پر نہم جماعت کے ریاضی کا پیپر آوٹ ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں، افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف ایف آئی اے اور سپیشل برانچ کو کیس بنا کربھیجیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ چودھری اسماعیل کا کہنا تھا کہ نہم جماعت کے ریاضی کا پیپر آوٹ ہونے کی خبریں جھوٹی تھی۔  ان کا کہنا تھا کہ ریاضی کے پیپر سے متعلق افواہوں کا اندازا پیپر شروع ہونے پر ہی لگایا جاسکتا تھا جو پیپر شروع ہونے پر جھوٹ ثابت ہوئیں، انکا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

چودھری اسماعیل نے بتایا کہ افواہوں کے حوالے سے ایف آئی اے اور سپیشل برانچ کو کیس بنا کربھیجیں گے، کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا تھا کہ بورڈ امتحانات کے پیپرز آوٹ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔  سوشل میڈیا سے متعلق افواہوں کی تصدیق لازمی کرلینی چاہیے، اس موقع پر سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس اور ترجمان لاہور بورڈ غلام مرتضی بھی موجود تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer