شوبز سٹارز اورپارلیمنٹرین کے ٹیکس معاملات کی جانچ پڑتال شروع

25 Mar, 2019 | 04:01 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) ایف بی آر نےشوبز ستاروں اورسابقہ پارلیمنٹرین کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق شوبز ستاروں اورسابقہ پارلیمنٹریز کی گزشتہ 5 سال کی ٹیکس سکرونٹی کی جائے گی، اداکارہ صباقمر، نسیم وکی، راحت فتح علی خان کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردیں، ایف بی آر ذرائع کا کہنا تھاکہ عطامحمد مانیکا، کامران مائیکل کی تفصیلات جمع کرنا بھی شروع کردیں ہیں۔

ایف بھی آر نے سال 2013 سے 2018 تک تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کیں ہیں، اس کے علاوہ ازیں شوبز سٹارز اور پارلیمینٹرینز کی خفیہ معلومات بھی حاصل کررکھی ہیں۔

مزیدخبریں