(قذافی بٹ) تحریک انصاف بھی سابق حکومت کے نقش قدم پر چل پڑی، سرکاری محکموں پر کس کو لگانا فہرست تیار کرلی گئی،ناموں کا فیصلہ پارٹی وابستگی اور خدمات کومدنظررکھ کرکیا گیا۔
تحریک انصاف ذرائع کےمطابق مختلف سرکاری محکموں میں پارٹی کی کس شخصیت کو کہاں پرلگانا ہےاس حوالےسےفہرست تیارکرلی گئی ہے،فہرست وزیراعظم کو منطوری کے لیے بھجوائی گئی جووزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو بھیج دی،فہرست کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں رانا سجاد شوکت کوچیئرمین ،پنجاب اوقاف آرگنائزیشن میں چیئرمین پیرسید حبیب عرفانی کولگانےکی تجویزدی گئی ہے،دانش سکولز کےلیےرکن اسمبلی سمیرا احمد کوچیئرپرسن،پنجاب انفارمیشن کمیشن ون کےچیئرمین عاصم شوکت، پنجاب انفارمیشن کمیشن ٹو کےکمشنرمحمد مدنی کولگانےکی تجویزہے۔
پنجاب لائیو سٹاک میں پروفیسرڈاکٹرسلیم کوڈائریکٹر اورپنجاب ریونیواتھارٹی کاچیئرمین نعیم الحق اورٹیوٹا میں حافظ فرحت کوچیئرمین،پنجاب رورل سپورٹس پروگرام میں مخدوم مظفر،پنجاب انڈسٹریل سٹیٹ میں ملک اعظم کوچیئرمین لگانےکی سفارش کی گئی ،انوایرئنمنٹ پروٹیکشن کونسل میں عاطف چودھری،پنجاب کریکلم ٹیکسٹ بورڈ میں بریگیڈیرریٹائرڈ ممتازکاہلوں کو چیئرمین لگانےکی تجویزدی گئی ہے۔
زکوۃوعشرکونسل کا چیئرمین نورخان بھابھا،اقلیتی ایڈوائزر کونسل میں جارج کلائمنٹ،پنجاب سیف سٹی اتھارٹی پی ایس سی میں ڈاکٹرشاہد شفیق کو،پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ میں ڈاکٹر شاہدضیا،پنجاب ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ سی سی او پیف میں ڈاکٹر عاطف الدین خان اور پنجاب ایجوکیشن انڈونمنٹ پیف میں خالد وڑائچ کوچیئرمین لگانےکی سفارش کی گئی ہے۔
انفارمیشن پنجاب ٹیکنالوجی پی آئی ٹی بی میں اویس یونس کوصدر،پنجاب کونسل آف آرٹس الحمرا میں محمد فاروق کو چیئرمین،پنجاب ایجوکیشن منیجمنٹاتھارٹی میں رکن اسمبلی ام البنین کوچیئرپرسن لگانےکی تجویز جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی میں چودھری اصغرگجرکوچیئرمین لگایا جاچکا ہے۔