وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ایک بار پھرمعطل

25 Mar, 2019 | 01:23 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42)  وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا ٹوئٹر نے اکاؤنٹ ایک بار پھر معطل کردیا گیا، ٹوئٹر کی جانب سےگزشتہ شب شہباز گل کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کےترجمان شہباز گل کا ٹوئٹر نے گزشتہ شب اکاؤنٹ معطل کردیا، شہباز گل کاکہنا تھاکہ میرا اکاؤنٹ ٹوٹیر انتظامیہ کی جانب سے جزوی طور پرمعطل کیا گیا ہے،ٹوٹیر اکاؤنٹ مریم نواز کی شکایت پر معطل کیا گیا ہے،میں نے ٹوٹیر انتظامیہ کو بتایا ہے کہ نواز شریف قیدی ہے اور ان کی معلومات دینا میری ذمہ داری ہے ۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نےدعویٰ کےساتھ کہا کہ مریم نواز نے شکایت کی ہے کہ نواز شریف کی صحت کی معلومات شئیر کی جا رہیں ہیں،واضح رہےاس سے قبل ان کا ٹوئٹر کاؤنٹ ہیک ہواتھا،ٹوئٹر سے منسلک ای میل بھی کسی نے ہیک کرلی جس کے باعث اکاؤنٹ کو ریکور کرنا مشکل ہوگیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتے ہیں۔

مزیدخبریں