(سٹی42) سابق وزیراعظم نوازشریف کی تمام رپورٹ نارمل ہیں، خطرے والی کوئی بات نہیں، میڈیکل رپورٹ حکومت کو بھجوا دی.
تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کے ڈاکٹرنوید اقبال نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تمام رپورٹس نارمل قراردیدیں، ان کاکہنا تھاکہ خطرے کی کوئی بات نہیں،ڈاکٹروں نے نواز شریف پانی زیادہ پینے اورپروٹین والی خوراک کم استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ آئی جی جیل خانہ جات نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ حکومت کو بھجوا دی۔
ذرائع کاکہناتھاکہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت کے حوالہ سےشریف خاندان تشویش کاشکارہے مگرحکومت پنجاب کی سب اچھا کی رپورٹ ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق مراسلہ سےمحکمہ کو آگاہ کردیا۔