خواجہ سعد رفیق،خواجہ سلمان رفیق کا برا وقت شروع، مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا

25 Mar, 2018 | 09:15 PM

رانا جبران
Read more!

سعود بٹ: نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو دوبارہ طلب کر لیا۔ خواجہ برادران کو پیراگون کیس میں طلب کیا گیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 28 مارچ کو طلب کر لیا۔ جبکہ خواجہ سلمان رفیق کو بھی 29 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا گیاہے۔

خواجہ برادران کو اس سے قبل 22 مارچ کو طلب کیا گیامگر وہ پیش نہ ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے وکیل کو بھیج کر نیب لاہور سے وقت بڑھانے کی استدعا کی تھی۔ دونوں بھائیوں کو پیراگون ہائوسنگ میں بطور پارٹنر جواب دائر کرنے کیلئے بلایا گیا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

چیئرمین نیب نے پیراگون ہائوسنگ کے خلاف باقائدہ تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ جس میں خواجہ برادران کو بطور پارٹنرز نیب لاہور نے طلب کیا۔

مزیدخبریں