(راؤدلشاد) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق بھی مفاہمت کےداعی نکلے، وزیرریلوے کا کہنا ہے کہ ممی اور ڈمی کی سیاست اب ختم ہونی چاہیے۔ اداروں اورسیاسی جماعتوں کی چپقلش کا نقصان صرف پاکستان کوہوگا۔
سٹی42 نیوز ذرائع کے مطابق سابق رکن اسمبلی شیخ امجدعزیرکی برسی کے موقع پرخواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمیں رسوا کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ سب جانتے ہیں پتلیوں کا کھیل کون کھیل رہاہے۔ نیب کالا قانون ہےجوسیاسی کارکنوں کی زبان بندی کےلیےبنایا گیا۔ اس کوختم نہ کرنا پیپلزپارٹی اورہماری نالائقی ہے۔
وفاقی وزیرریلوےکا کہنا ہےکہ اداروں اورسیاسی جماعتوں کوپیچھے ہٹ جاناچاہیے۔ بڑھتی ہوئےتلخی اور درجہ حرارت نیچےآنا چاہیے۔ ایک دوسرے کےگریبان کونہ چھوڑا توجمہوریت دورچلی جائےگئی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی
خواجہ سعدرفیق نےجوش خطابت میں کہاکہ یوسف رضاگیلانی کونکالا گیا توکہا کہ ٹھیک نہیں ہوا۔ شیخ رشید کونااہل قراردیا گیا اس کو بھی درست نہیں کہوں گا کیونکہ اس لڑائی میں کسی کی جیت نہیں۔
غیرجانبدارعدالت اورطاقتورفوج پاکستان کی ضرورت ہے۔ ملک کوانتخابات کی طرف جانےدیاجائے تب ہی وطن عزیز آگےبڑھے گا۔ ماضی کی لڑائیوں نے ملک کو صرف پیچھےدھکیلاہے اب یہ کھیل بند ہونا چاہیے۔