ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) اورنج لائن سنٹرل سٹیشن کی زیر زمین کھدائی شروع، ٹریفک کی روانی کے لیے سڑکوں کی تعمیر جاری، سٹیشن کے چار داخلی راستوں کے سول ورک کا بھی آغاز کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق 31 مارچ سے قبل اورنج لائن سنٹرل سٹیشن پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جی پی او چوک پر کام کی رفتار مزید تیز کر دی گئی۔ انڈرپاس سے نکلنے والی مٹی کو ڈمپرز کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

میو ہسپتال، انارکلی اور لکشمی چوک جانے والی سڑکوں کی تعمیر جاری ہے۔ جبکہ سینٹرل سٹیشن میں داخلے کے لیے چار داخلی راستوں کی تعمیر اور سول ورکس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔