حضرت مادھولال حسین کے سالانہ عرس کا دوسرا روزاپنی عاب و تاب سے جاری

25 Mar, 2018 | 07:00 PM

رانا جبران
Read more!

( شاہد سپرا) حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لعل حسین رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس اور میلہ چراغاں کی تقریبات، دوسرے روز زائرین کی بڑی تعداد نے مزار شریف پر حاضری دی۔

سٹی42نیوز ذرائع کے مطابق عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہفتہ کے روز رسم چادر پوشی کی تقریب سے ہوا۔  دوسرے روز، اداکار شفقت چیمہ نے بھی مزار پر حاضری دی۔ تقریبات کے دوران خواتین زائرین چراغاں روشن کرنے میں مصروف ہیں۔

مینجر دربار مادھو لعل حسین بدر حیات نے بتایا کہ تقریبات کے دوران سی سی ٹی وی کیمرے لگا کرسخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

عرس کا آخری روز سہہ پہر3 بجے تک صرف خواتین کے لئے مختص کیا گیا تھا۔ سوموار کے روز بعد از مغرب دعا کیساتھ تقریبات اختتام پذیر ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں