سٹی(42نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے چھٹی کے روزبھی عدالت لگالی۔ انسانی حقوق اور اقلیتوں کی شکایات کےلیے سیل بنانےکاحکم بھی دے دیا۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے چھٹی کے روزبھی عدالت لگالی۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی۔
میڈیکل کالجز کےحوالے سے لئے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے 3 ماہ میں ریڈکریسنٹ میڈیکل کالج کی حالت زاربہتربنانے کاحکم دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں ڈاکٹر بنانے ہیں۔
چیف جسٹس نے سرگودھا میں میڈیکل کالج کی انسپکشن کے لیےہیلی کاپٹرکا بندوبست کرنے کا بھی حکم دیا۔ چیف جسٹس بذریعہ ہیلی کاپٹرسرگودھا گئے اورمیڈیکل کالج کی انسپکشن کی، ہیلی کاپٹر کے استعمال پرانھوں نے کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹرصرف وزیراعلیٰ کےلیےنہیں ہوتا۔