ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج رات بارش نہیں ہو گی، موسم گرم خشک رہے گا، میٹ ڈیپارٹمنٹ کی پیش گوئی

آج رات بارش نہیں ہو گی، موسم گرم خشک رہے گا، میٹ ڈیپارٹمنٹ کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ 

آج رات موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شام/رات آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش بھی ہوسکتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ ، مانسہرہ، کوہستان، خیبر، پشاور،باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مری ،گلیات راولپنڈی ، جہلم، اٹک، چکوال ،تلہ گنگ ، میانوالی ،گجرنوالہ،گجرات ، نارووال ، سیالکوٹ ، لاہوراورننکانہ صاحب ، کوٹ ادو ،رحیم یارخان ، بہاولپور ، بہاولنگر، لیہ اور ڈیراغازی خان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی میں بتایا کہ بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خضدار، آواران ، لسبیلہ اور گر دو نواح میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہوسکتی ہے۔سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم گراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ،مٹھی ، عمر کوٹ ،تھر پارکر، سانگھڑ، میرپور خاص ، بدین، پڈ عیدن، شہید بینظیر آباد، سکھر ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دادو میں ا ٓندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ پربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

آج ریکارڈکیے گئے درجہ حرارت

تربت، جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

دادو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

سبی، لسبیلہ، خیرپور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

روہڑی، پڈعیدن، نور پور تھل، موہنجو داڑو، لاڑکانہ، چھور، بہاولپور میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ