وزیر صحت نے ینگ نرسز کے مسائل حل کرنے کے لئے "ٹیکنیکل کمیٹی" بنانے کی ہدایت کر دی

25 Jun, 2024 | 07:44 PM

زاہد چوہدری: ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے وفد  نے پنجاب کے وزیر صحت  سے  ملاقات کر کے انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا ۔  خواجہ سلمان رفیق نے نرسزکے مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے "ٹیکنیکل کمیٹی"بنانے کی ہدایت کر دی۔

خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق سے  ملاقات کرنے والے نرسوں کے وفد کی قیادت  ایسوسی ایشن کی صدر   روزینہ منظور  کر رہی تھیں۔ملاقات میں صوبائی وزرا صحت کو  نرسوں کی پروموشن،سروس سٹرکچراور دیگر مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا گیا۔

صوبائی وزرا صحت نے نرسوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہڑتال کرکے ڈسپلن خراب کرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ نرسوں کے مطالبات اور مسائل کے حل کے لئے دونوں محکموں کی ایک ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اس ٹیکنیکل کمیٹی میں نرسوں کے 4 نمائندے بھی شامل کیے جائیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا نرسز کی جلد پروموشن کے لئے سروس سٹرکچر کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں