ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پچاس ہزار گھرانوں کیلئے دو دو سولر پلیٹیں؛ "روشن گھرانہ" سکیم کا پی سی ون بن گیا

Roshan Gharana Scheme, City42, Punjab Government, Protected Consumers, Electricity consumption,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:  پنجاب حکومت نے صوبے میں ’’روشن گھرانہ سکیم‘‘منصوبہ کا پی سی ون  منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی بورڈ کو جمع کرا دیا۔
"روشن گھرانہ سکیم" کے تحت پنجاب میں سو یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے  50ہزار گھرانوں کو مفت چھوٹے سولر سسٹم فراہم کئے جائیں گے۔ 
حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو ایک کے وی سولر سسٹم فراہمی کی منظوری دی تھی۔ اس منصوبہ کی حتمی منظوری پی اینڈ ڈی کا صوبائی ترقیاتی بورڈ دے گا۔
اس سکیم کے تحت 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے "پروٹیکٹڈ  کنزیومر"  مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ ایک کے وی بجلی بنانے کے لئے ہر گھرانے کو   2سولر پلیٹس،بیٹری، اِنورٹر اور تاریں دی جائیں گی۔
اس منصوبے کے تحت سولر سسٹم حاصل کرنے والے گھرانے مستقبل میں ہر ماہ بجلی کے بل پر رقم خرچ کرنے سے بچ جائین گے۔