ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کردیا

آزاد کشمیر حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آزاد کشمیر حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کردیا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ تجویزکیا  گیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں مجموعی بجٹ کا حجم 2 کھرب 64 ارب 3 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے،ترقیاتی بجٹ 44 ارب ، غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 2 کھرب 20 ارب 3 کروڑ لگایا گیا ہے ، بجٹ میں لوکل گورنمنٹ 3 ارب 70 کروڑ، صحت 3 ارب ، پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن 3 ارب 20 کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے  جبکہ برقیات 1 ارب 60 کروڑ ، اطلاعات کیلئے 20 کروڑ، زراعت کیلئے 90 کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

 ترقیاتی بجٹ میں صحت اور تعلیم کیلئے 3 تین ارب،سیاحت کیلئے 70 کروڑ  جبکہ رسل و رسائل کیلئے 14 ارب روپے سے زائد رقم رکھے جانے کی تجویز ہے،آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔