جعلی فارم 47 والے کسی امیدواروں کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ، عمر ایوب

25 Jun, 2024 | 06:46 PM

سٹی42: قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی علامتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، فارم 45 کے تحت جیت کے دعویدار تمام امیدواروں کو اجلاس میں بلایا گیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت اجلاس میں ریحانہ ڈار، سیمابیہ طاہر  سمیت  172 اراکین شریک ہوئے۔

رہنماؤں کا موقف تھا کہ آج ہماری پارلیمانی پارٹی مکمل ہوئے ، جلد ٹریبونلز سے بھی فیصلہ حق میں ہوگا۔ اس موقع پر  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جعلی فارم 47 والے کسی امیدواروں کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

علامتی پارلیمانی اجلاس کا پارلیمنٹ کے باہر اور اندر سخت احتجاج کا فیصلہ ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی نے  اپنے امیدواروں کے ہمراہ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں