آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر پی ٹی آئی کا جرگہ بلانے کا فیصلہ

25 Jun, 2024 | 06:35 PM

سٹی42: آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کا جرگہ بلانے کا فیصلہ , پشاور میں خیبرپختونخوا بھر سے عمائدین اور رہنماوں کے ساتھ جرگہ ہوگا.

ذرائع  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے جرگہ کے لئے تیاریوں کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ قومی جرگہ  26 جون کو پشاور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  پیر کے روز اجلاس میں پارٹی قیادت نے جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔  جرگے میں آپریشن سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی ،  قرارداد کی منظوری کے بعد سفارشات کی روشنی میں صوبائی و قومی اسمبلی میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جرگے کے فیصلے قرارداد کی صورت میں قومی و صوبائی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں