لاہور ائیرپورٹ پر سمگلنگ کی کوششیں، ایک ارب 33 کروڑ روپے کا ممنوعہ سامان پکڑا گیا

25 Jun, 2024 | 06:24 PM

کلیم اختر:  لاہور کے  علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ارب 33 کروڑ 3 لاکھ سے زائد مالیت کی غیر ملکی اشیا سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنا کر سمگل شدہ  سامان کو ضبط کر لیا گیا ۔

کلیکٹوریٹ  آف کسٹمز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سال کے دوران  غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی سینکڑوں کوششیں ناکام بنائیں اور مسافروں میں چھپے ہوئے سمگلروں کر گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک ارب 33 کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ اشیا برآمد کر کے ضبط کر لیں۔ 

لاہور ائیرپورٹ پر سب سے زیادہ   آئی فون اور  دوسرے موبائل فونز کی سمگلنگ  کی کوششین سامنے آئیں۔ ایک سال کے دوران پکڑے گئے موبائل فونز کی  مالیت 51 کروڑ 29 لاکھ 10 ہزار  روپے ہے ۔  غیر ملکی شراب کی سمگلنگ کی  کوششین ناکام بنا کر  6 کروڑ 93 لاکھ 40 ہزار مالیت کی شراب ضبط کی گئی۔ 2 کروڑ 29 لاکھ 70 ہزار مالیت کے مختلف برینڈ کے سگریٹ بھی پکڑے گئے۔
ایک سال میں 9 کروڑ 59 لاکھ 20 ہزار مالیت کے ڈالرز ، پاونڈ سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی،  کروڑوں مالیت کی نشہ آور ادویات اور پرندوں کو بھی ضبط کیا گیا۔

مزیدخبریں