ڈالر سستا ! دیگر کرنسیاں مہنگی ہوگئیں

25 Jun, 2024 | 06:00 PM

سٹی42:  معاشی استحکام کیلئے حکومتی کاوشوں کا اثر یا کچھ اور ؟ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری سے  امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔

 سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا  ہو کر 278.62 روپے سے کم ہو کر 278.50 روپے پر بند ہو ا، اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر5 پیسے کم ہوکر 280.27 روپے پر آگیا ،دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو  1.23 روپے مہنگا ہوکر 298.35 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاؤنڈ 1.36 روپے مہنگا ہوکر 352.78 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم  75.83 روپے پر برقرار  ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 73.80 روپے پر برقرار رہا۔

 دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں کاروبار کا منفی اختتام  ہوا ہے ، 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کمی سے بند ہوا ،ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا ، 100 انڈیکس 77ہزار 940 کی سطح پر بند ہوا ،آج کاروبار کے دوران 11 ارب روپے مالیت کے 28 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

مزیدخبریں