انویسٹی گیشن پولیس کا انوکھا انداز ، چچا کیخلاف درج مقدمہ میں بھتیجے کو پکڑ لیا

25 Jun, 2024 | 05:41 PM

سٹی42: انویسٹی گیشن پولیس نواں کوٹ کا تفتیش کا انوکھا انداز,  چچا کیخلاف درج مقدمہ میں بھتیجے کو حراست میں لے لیا ، عمرکو تشدد کانشانہ بنایا اور پھر حالت غیر ہونے پرچھوڑ دیا گیا۔ 

انویسٹی گیشن پولیس نواں کوٹ نے تفتیش کا انوکھا انداز اپنالیا۔ مقدمہ چچا کے خلاف مگرانویسٹی گیشن پولیس نے حراست میں بھتیجے کو لے لیا۔ پولیس نے ملزم فاروق جہانگیر کے بجائےبھتیجےحافظ عمر کو حراست میں لے لیا ۔ حافظ عمر کو حراست میں لینے کی کلوزسرکٹ فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

متاثرہ شہری کے اہلخانہ کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے حافظ عمر کو شدید تشدد کا نشانہ بنا یا اور حالت غیر ہونے پر چھوڑ دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمرکے چچا فاروق جہانگیر کے خلاف لین دین کا مقدمہ درج تھا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سول کپڑوں، یونیفارم میں ملبوس اہلکار عمر کی دکان پرآئے ، اس کو دکان سے زبردستی حراست میں لیکر گاڑی پر چلتے بنے اور پولیس نے حافظ عمر سے مرضی کا بیان لکھوایا ۔

مزیدخبریں