ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت اطلاعات کا 14اگست کی مناسبت سے آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ

وزارت اطلاعات کا 14اگست کی مناسبت سے آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزارت اطلاعات کا پاکستان ریلوے کے ہمراہ 14اگست کی مناسبت سے آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ، وزارت ریلوے سے آزادی ٹرین کے  اخراجات بارے تفصیلات طلب کرلی گئی۔

ڈائریکٹر آپریشنز ریلویز نے ریلوے ہیڈکوارٹر سے اخراجات کا تخمینہ بارے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آزادی ٹرین 22روز تک ٹریک پر گامزن رہے گئی، آزادی ٹرین 7سال بعد ریلوے ٹریک پر چلے گئی۔

ذرائع کے مطابق کیرج فیکٹری نے ریلوے ہیڈکوارٹر سے 10جرمن اے سی کوچز کی فراہمی کی ہدایات کردی،  اے سی کوچز میں پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان، پاک فوج سمیت دیگر ملکی ثقافت کو عیاں کیا جائے گا۔ بوگیوں میں پاکستان کی تاریخ، آزادی کی تحریک، شہداء کی زندگی سمیت قومی ہیروز کے کارنامے آویزاں کیے جائیں گئے۔ 

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ آزادی ٹرین مارگلہ سے شروع ہو کر پشاور، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سکھر، کوئٹہ، حیدرآباد،کراچی،  راولپنڈی سمیت 50سے زائد اسٹیشنوں پر رکے گی۔