ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرگ مافیا کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، محسن نقوی

ڈرگ مافیا کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، محسن نقوی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈرگ مافیا کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں فائرنگ سے اے این ایف کانسٹیبل محمد افضال کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کی۔

  محسن نقوی نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سپاہی محمد شاہد کی بھی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور زخمی سپاہی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منشیات کے خاتمے کے مشن میں جان قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، فائرنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ڈرگ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔