ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں جان بچانے والی 10 ادویات جعلی ہونے کا انکشاف

پنجاب میں جان بچانے والی 10 ادویات جعلی ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں جان بچانے والی 10 ادویات جعلی ہونے کا انکشاف ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے مذکورہ ادویات کے جعلی بیچز کا استعمال فوری روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاؤڈر اموکس500 ، نیوٹری کیئر سیرپ کے بیچز جعلی پائے گئے، ویلوسیف کیپسول 500 ، پائیوڈین سلوشن 60 ملی لیٹر ، پائیوڈین سلوشن 450ملی لیٹر کے بیچ جعلی پائے گئے۔ ٹینزو 0.5 انجکشن ، ڈائی ڈوون 10ملی گرام ٹیبلٹ ، ڈوفاسٹون 10ملی گرام ٹیبلٹ، سیفسپین 400ملی گرام کیپسول کا ایک بیچ بھی جعلی نکلا جبکہ فینوبار 30ملی گرام ٹیبلٹ کا ایک بیچ بھی لیب ٹیسٹ میں جعلی پایا گیا ۔