ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی کابینہ نے بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کےبورڈزتحلیل کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے بجلی کی 9 سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کےبورڈزتحلیل کرنے کی منظوری دیدی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) وفاقی کابینہ نے بجلی کی9سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کےبورڈزتحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔

 کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کے فیصلے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی، وفاقی وزیر پاور کی سربراہی میں بورڈ نامینیشنز کمیٹی نے بورڈز تحلیل کرنے کی سفارش کی تھی، لیسکو، فیسکو، میپکو، گیپکو اور آئیسکو کےنئے بورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیسکو، کیسکو، ٹیسکو اور ہیزکو کے بھی نئے بورڈز تشکیل دیئےجائیں گے، وزیراعظم نے سیپکو اورحیسکو کے بورڈز کی تشکیل نو کامعاملہ روک دیا تھا۔

 وفاق نے حال ہی میں سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق ایکٹ2023 میں ترامیم کیں، وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کےبورڈز ارکان کو ہٹانے سےمتعلق آرڈیننس متعارف کرایا، آرڈیننس کےذریعے بورڈزکی تحلیل میں حائل قانونی رکاوٹیں، پیچیدگیاں دور کی گئیں۔

 دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرزکی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے، بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا گیاہے، بجلی تقسیم کارکمپنیوں میں پروفیشنل کو تعینات کیا جائے گا۔