مریم نواز کا بند روڈ منصوبے کا دورہ ، پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے جو لائی کی ڈیڈ لائن دیدی

25 Jun, 2024 | 02:17 PM

سٹی42: وزیراعلی پنجاب  کا کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ ،   مریم نواز نے سگیاں انٹرچینج سے بابو صابو تک سروس روڈز کا خود جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیویٹڈ بند روڈ کا بھی معائنہ کیاجس دوران انھوں نے بند روڈ پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے جو لائی کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کنٹرولڈ ایکسس بند روڈ کے ساتھ سروس روڈز کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا فوری تدارک ضروری ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے پراجیکٹ کے بارے میں مریم نواز کو بریفنگ دی۔ بریفنگ  میں بتایا کہ پیکج ٹو کے ہائی رائزڈ ایریا کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھولا جا رہا ہے۔

بند روڈ دورے کے دوران ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال ، ایل ڈی اے حکام بھی موجود تھے۔
 

مزیدخبریں