ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا) پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی،عدالت نے صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکے احکامات جاری کردئیے۔

صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔فاضل عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔پیشی کے موقع پر پولیس کے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے  گئے تھے۔

  واضح رہے کہ صنم جاوید   تھانہ کینٹ میں درج9 مئی کے مقدمہ میں گرفتار ہیں۔