قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پروٹوکول لینے سے انکار

25 Jun, 2024 | 01:17 PM

 (ویب ڈیسک) قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا۔

 قائمقام چیف جسٹس شجاعت علی پروٹوکول کے بغیر لاہور ہائیکورٹ پہنچے، جسٹس شجاعت علی خان نے گارڈ آف آنر لینے سے بھی انکار کردیا۔

 لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان کا کہنا تھا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی پر صورت یقینی بنائیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کے وژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے۔

 قائمقام چیف جسٹس شجاعت علی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کے وژن کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ 

مزیدخبریں