بجلی کنکشن فیس میں 100 فیصد اضافہ

25 Jun, 2024 | 12:55 PM

(شاہد سپرا) لیسکو میں بجلی کے کنکشن فیس میں ایک بار پھر 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھری فیز میٹرز کے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس سال میں دوسری بار بڑھا دی گئی، 5 کلو واٹ لوڈ پر کنکشن کے حصول کیلئے فیس 69500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 50 ہزار روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں سال ڈیمانڈ نوٹس کی قیمت 22 ہزار روپے سے بڑھا کر 69 ہزار 500 روپے تک بڑھائی گئی
لیسکو نے تھری فیز میٹر کو اے ایم آئی میٹرز سے تبدیل کرنے کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ یکم جولائی سے اضافی قیمت پر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء کیا جائے گا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مزیدخبریں