پنجاب حکومت کانئے ڈاکٹروں کی بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ

25 Jun, 2024 | 12:41 PM

(علی رامے)پنجاب حکومت کانئے ڈاکٹروں کی بھرتی نہ کرنے کا حتمی فیصلہ،ہسپتالوں میں اب سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو دیہاڑی پر ہائر کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے دیہاڑی پر ڈاکٹر ہائر کرنے کا فارمولہ طے کرلیا،آن لائن سسٹم کے تحت ڈاکٹروں کی سروسز حاصل کی جائیں گی۔
حکومت ڈاکٹروں کو مفت ٹرانسپورٹ بھی مہیا کرے گی،ڈاکٹرز کو 5 ہزار سے 70 ہزار روپے تک کی رقم روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی۔ حکام کے مطابق ڈاکٹروں کو ان کی مہارت اور پرفارمنس کی بنیاد پر معاوضہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے حتمی سفارشات پنجاب حکومت کو پیش کردیں ، کمی پوری کرنے کے لیے ڈے پرفارمنس فارمولا پر ڈاکٹر رکھے جائیں گے۔جس ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی ضرورت ہو گی ،ڈاکٹر کو کال کی جائے گی۔
ڈاکٹر حکومت کی جانب سے بنائے گئے آن لائن سسٹم میں اپنا ڈیٹا اپلوڈ کریں گے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں