( سٹی42) پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر کا کہنا تھا کہ ٹیچرز کی آسانی کے لیے ہفتہ کے دن کو ہفتہ وار چھٹی قرار دے رہے ہیں۔
رانا سکندر کا کہنا ہے کہ اُساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں، اُن کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، اُساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہفتہ کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکولوں میں پیر سےجمعہ تک تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے۔
دوسری جانب پبلک سکولوں کیساتھ پرائیویٹ سکولز میں بھی کھیلوں کےمقابلےمنعقدکرائےجائیں گے،محکمہ تعلیم نےکھیلوں کےانعقادکیلئےپرائیویٹ سکولوں سےپلےگراؤنڈ کاریکارڈمانگ لیا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کےانعقادکیلئےپلےگراؤنڈکی تصاویربھجوائی جائیں،سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے درمیان ضلعی و صوبائی سطح پرکھیلوں کےمقابلےکروائےجائینگے،اسکولوں کے مابین کھیلوں کا انعقاد اگست میں کیا جائے گا۔