محکمہ تعلیم کا پبلک اورپرائیویٹ سکولوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے احسن اقدام

25 Jun, 2024 | 11:48 AM

جنید ریاض :محکمہ تعلیم کا سکولوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے احسن اقدام،پبلک سکولوں کیساتھ پرائیویٹ سکولوں میں بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے ۔
محکمہ تعلیم نے کھیلوں کے انعقاد کیلئے پرائیویٹ سکولوں سے پلے گراؤنڈ کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد کیلئے پلے گراؤنڈ کی تصاویر بھجوائی جائیں اور سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے مابین ضلعی اور صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے،سکولوں کے مابین کھیلوں کا انعقاد اگست میں کیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں