میری شادی کی نہیں اپنی بہنوں کی فکر کریں جو گھر بیٹھی ہیں: فضا علی

25 Jun, 2024 | 11:39 AM

(ویب ڈیسک)  معروف گلوکارہ اور  ماڈل و میزبان  فضا علی نے اپنی شادی کی جھوٹی خبروں  پرردعمل دے دیا ۔

 معروف گلوکارہ اور ’’مارننگ ود فضا شو‘‘ کی میزبان فضاعلی کا اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ میری شادی کے حوالے سے بہت فکر مند ہیں اور آپ لوگوں نے میری جہیز بھی تیار کرلی ہے،  گلوکارہ نے کہا ہے کہ جو لوگ ان کی شادی کے حوالے سے فکر مند ہیں ان کو کو اس حوالے سے فکر مند نہیں ہونا چاہیے ، ان کی اپنی بہنوں کی شادی کے بارے میں غور کرنا چاہئے، میں نے جب شادی کرنے ہوگی تو میں بتا دوں گی۔ 

 ٹی وی شو کی میزبان فضا علی کا کہنا تھا کہ  چھوٹے چھوٹے یوٹیوبر شہرت کیلئے میرا نام استعمال کر رہے ہیں جبکہ بڑے بڑے چینل بھی میری شادی اور منگنی کے حوالے سے  خبریں پھیلاتے رہتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں کبھی میری منگنی ہوجاتی ہے کبھی میری شادی کبھی امریکہ میں تو کبھی لندن اور کبھی پاکستان میں شادی کرادیتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آپ لوگوں کو میں کیا لگتی ہوں کیا آپ لوگوں کی ان باتوں سے میری دل آزاری نہیں ہوتی؟  میں جہاں گھومنے کیلئے جاتی ہوں وہاں پر جا کے میں نے شادی کرنی ہے ؟ صبح شام جو آپ لوگوں شادی بیاہ کی تصویروں میں مجھے ٹیگ کرتے رہتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟ 

 گلوکارہ کا آخر میں التجا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہربانی کر کے ایسی چیزیں چھوڑ دیں یہ اچھی بات نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں