سی ٹی او لاہورکا غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

25 Jun, 2024 | 10:57 AM

 فاران یامین:سی ٹی او لاہورکا غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم،اپلائیڈ فار،غیر نمونہ اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کو پکڑا جائے گا ۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی، موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں، نمبر غیرواضح اور جعلی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔ سی ٹی او کا کہنا ہے  کہ شہری ای چالان سے بچنے کیلئے نمبرپلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرتے اور نمبر پلیٹس غیر واضح جگہ پر لگاتے ہیں ۔اسی طرح شہریوں کی بڑی تعداد ای چالان سے بچنے کیلئے نمبرپلیٹس پر سیاہ پیپر لگا لیتی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ نمبرپلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں ہوگا جبکہ موٹرسائیکل، گاڑی پر فینسی نمبرپلیٹس لگانے کی بھی ہرگزاجازت نہیں ہوگی۔ سی ٹی اونے کہا کہ بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے ۔

مزیدخبریں