ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:بچوں کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار،چھ سالہ مغوی بازیاب

لاہور:بچوں کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار،چھ سالہ مغوی بازیاب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)لوہاری گیٹ 6 سالہ ایان کو اغواء کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

سفاک ملزم معصوم بچوں کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا تھا،6 سالہ ایان گھر سے پانی لینے نکلا تو  ملزم موٹر سائیکل پر اغواء کر کے ساتھ لے گیا،ملزم کو ٹریس کرنے کے لئےجدید ٹیکنالوجی کیمروں اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں بچے کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم عمیر بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے،عادی ملزم بچوں کو ورغلاء کر کے بدفعلی کا نشانہ بناتا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچے کو اپنے لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،6 سالہ لخت جگر کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔